پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپائن کی بندر گاہ آمد پر ترتپاک استقبال کیا گیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:58

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپائن کی بندر گاہ آمد پر ترتپاک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپائن کی بندر گاہ آمد پر ترتپاک استقبال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ منیلا آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فلپائن بحریہ کے فلیگ آفیسر ان کمانڈ اور دیگر عسکری حکام نے جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا فلپا?ن کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔