سرگودھا، دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ،

ملزم کو دومرتبہ سزائے موت،سات سال قید سخت، 12 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:39

سرگودھا، دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ،
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو دومرتبہ سزائے موت,سات سال قید سخت اور 12 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ خاتون ملزمہ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے چک 14 رسالہ علاقہ تھانہ صدر میں دو افراد محمد نواز،محمد فیاض نے مسمات ثریا بی بی کے ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان عباس اور آٹھ سالہ عدنان کو قتل جبکہ دو افراد محمد حیات اور اسد اللہ کو زخمی کردیا۔

جس پر درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے مرکزی ملزم محمد نواز کو دفعہ 302 یں دومرتبہ سزائے موت،دس لاکھ روپے جرمانہ اوردفعہ 324 میں سات سال قید دولاکھ روپے جرمانہ جبکہ خاتون ملزمہ ثریا بی بی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔جبکہ اس مقدمہ کا دوسرا ملزم محمد فیاض دوران سماعت جیل میں علالت کے باعث انتقال کر چکا ہوا تھا۔