مقرر کردہ نرخ پر کھاد فروخت کر رہے ہیں،ارباب اختیار اپنی عدم توجہ کا ملبہ کھاد ڈیلروں پر نہ ڈالیں‘آل پاکستان فرٹیلائزڈیلرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) آل پاکستان فرٹیلائزڈیلرز ایسوسی ایشن نے فرٹیلائزڈیلرز کو جرمانوں،گودام سیل کرنے سمیت دیگر محکمانہ کارروائیوں،کھاد کے بحران اور قیمت میں اضافہ کے حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میںہنگامی پریس کانفرنس کی۔ فرٹیلائزڈیلر زایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ غلام احمد،گروپ لیڈر ندیم یٰسین ،شیخ ارشد،عبدالکریم،خواجہ اظہر،سہیل اصغر،نعمان مقصود اور دیگر نے کہا کہ جرمانے،گودام سیل کرنا سمیت دیگر محکمانہ کاروائیاںکاروباری مشکلات کا سبب ہے۔

گندم کی کاشت کیلئے کھاد کی اشد ضرورت ہے،کھاد ڈیلروں کو ہراساں کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔فرٹیلائز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدہدار کھاد ڈیلروں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرٹیلائز ڈیلرز کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وضاحت کی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی کیلئے سٹاک کا ہونا ضروری ہے۔کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیی- لفظ’’ہورڈنگ‘‘ کی پیشہ وارانہ وضاحت ضروری ہے۔ارباب اختیار اپنی عدم توجہ کا ملبہ کھاد ڈیلروں پر نہ ڈالیں۔کھاد ڈیلر ز مقرر کردہ نرخ پر کھاد فروخت کر رہے ہیں۔کھاد ڈیلرز کو بلا جواز تنگ نہ کیا جائے۔ارباب اختیار بہتر جانتے ہیں کہ اس وقت کھاد کی قلت کا سبب کھاد ڈیلرز نہیں بلکہ دیگر عوامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :