لندن میں نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنیوالے نوجوان کو ملازمت مل گئی

شروعات میں کافی عجیب محسوس ہوا ،لوگ دیکھتے ہوئے گزرتے تھے ،جلد انٹرویوز کیلئے کالز آنا شروع ہوئیں اور پسند کی نوکری مل گئی،حیدر ملک

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:12

لندن میں نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنیوالے نوجوان کو ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) لندن میں نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنیوالے نوجوان کو ملازمت مل گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ حیدر ملک نے نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ دریافت کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن پر سٹینڈ رکھ دیا جس پر ان کی تعلیمی معلومات سمیت سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کی پروفائل کا کیو آر کوڈ موجود تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ حیدر ملک نے بتایا کہ شروعات میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے پوچھنا شروع کیا اور ایک دو لوگوں نے اپنے وزیٹنگ کارڈز بھی دیئے جو میرے لئے حوصلہ مند ثابت ہوا۔حیدر علی کے مطابق اگلی ہی صبح سے ہی انہیں انٹرویوز کیلئے کالز آنا شروع ہوئیں جس کے بعد انہیں پسند کی نوکری مل گئی۔