بھارتی منسٹر کترینہ کیف کی گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہشمند

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:12

بھارتی منسٹر کترینہ کیف کی گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہشمند
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بھارتی ریاست راجھستان کے منسٹر اداکارہ کترینہ کیف خی گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہش مند نکلے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کے مطابق راجھستان کے نو منتخب منسٹر راجندرا سنگھ گودھا کی جانب سے خطاب کے دوران ظاہر کی گئی خواہش خبروں کی زینت بن گئی ہے جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے اٴْن پر تنقید کی جا رہی ہے۔وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجندرا سنگھ گودھا عوام سے خطاب کر رہے ہیں، اس دوران تعمیراتی کام سے متعلق بات کرتے ہوئے اٴْنہوں نے کہا کہ ’کترینہ کیف کی گالوں جیسی سڑکیں بننی چاہئیں،‘ جس پر اٴْن کے سامنے بیٹھے عوام بھی خوشی سے تالیاں بجانا شروع کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :