Live Updates

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے ، شازیہ مری

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہے، رہنما پیپلزل پارٹی کا بیان

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:19

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے ، شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے ،جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراؤں سے چندہ لیکر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی۔ انہوکںنے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہہ تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا ،آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات