سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں واقع تجوری ہائٹس کو گرانے کا آپریشن جاری

پہلی منزل کا اسٹرکچر بھی گرا دیا گیا،عمارت کے ستون کاٹنے کا عمل جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:37

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں واقع تجوری ہائٹس کو گرانے کا آپریشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کراچی میں واقع تجوری ہائٹس کو گرانے کا آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کے ستون کاٹنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کا سائٹ آفس مکمل گرایا جا چکا ہے، جبکہ عمارت کی پہلی منزل کا اسٹرکچر بھی گرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کے ستون کاٹنے کا عمل جاری ہے، گرائی گئی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجوری ہائٹس کو گرانے اور ملبے کی صفائی کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کراچی میں واقع 2 عمارتوں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔