ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور تمام واقعات سے مطابقت رکھتا ہے، مریم نواز

واقعات کے انمٹ ثبوتوں کو ثاقب نثار چھپا سکتے نا ہی دنیا کی کوئی عدالت جھٹلا سکتی ہے، حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 نومبر 2021 17:24

ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور تمام واقعات سے مطابقت رکھتا ہے، مریم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے سالوں کے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے، ان انمٹ ثبوتوں کو ثاقب نثار چھپا سکتے نا ہی دنیا کی کوئی عدالت جھٹلا سکتی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے ناں ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا! 

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدرامام رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں سیکرٹریز چاروں محکمہ داخلہ سمیت سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگے الزامات سے متعلق آڈیو ٹیپ کے جعلی یا اصلی ہونے کا تعین کرنا بہت ضروری ہے اگر تعین نہ کیا گیا تو اس تاثر جائے گا کہ شاید عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں فیصلے کرتی ہے، آئین کے ناطے آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ پرعوام کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور عدلیہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلئے خودمختار کمیشن بنایا جائے، کمیشن کو مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین سمیت عدلیہ پر لگے الزامات کی چھان بین کا بھی حکم دیا جائے۔اس سے قبل 24 نومبر کو پاکستان بار کونسل نے بھی جج رانا شمیم اور مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا کہ ٹروتھ کمیشن سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنایا جائے، کمیشن الزامات کی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے۔