Live Updates

انڈر21 خیبرپختونخوا کیلئے تیاریاں مکمل ، کل سے پشاور میں میلہ سجے گا

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخواگیمزکے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںکل 29 نومبر سے میلہ سجے گا سٹیڈیم کو مختلف بینرز سے سجایا گیا ہے اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تمام ڈی ایس اوز اور آر ایس اوز کو کھلاڑیوں کے لئے کٹس اور دیگر سامان حوالے کر دیا گیا ہے جنہوں نے آگے ٹیموں میں سامان تقسیم کیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله اورریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کیا‘صوبہ بھر سے کھلاڑی آج پشاور پہنچ جائیں گے جبکہ مردوں کے کھیلوں کے ایونٹس کا آغاز کل انتیس نومبر سے ہوگا انڈر 21 گیمز میں مردوں کے دس گیمز ہیں ان میں ہاکی ، ٹیبل ٹینس، جوڈو ، کراٹے ، تائیکوانڈو، جمناسٹک ، ووشو،ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور باسکٹ بال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دسمبر میں منعقد ہونیوالی انڈر21 گیمز میںخواتین کھلاڑی والی بال، نیٹ بال، ایتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ میں حصہ لیں گی۔گیمزمیں 35 اضلاع کے پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹس دس مختلف گیمز میں مد مقابل ہونگے ، گیمز کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے ‘ خواتین گیمز دسمبر میں منعقدہوں گی ، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق محکمہ کھیل صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات کررہا ہے‘ان گیمز کے لئے ٹرائلز پہلے ہی لئے گئے ہیں کھلاڑیوں کا ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے، کھلاڑیوں کو منظور شدہ سکیم کے تحت انعامات دئیے جائیں گے، گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔

خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں میڈلز جیتنے والے 1200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ان گیمز میں میڈل ونرز کو نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات