لاہور پولیس ملازمت کی آڑ لے کر شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا رہی ہے

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) لاہور پولیس ملازمت کی آڑ لے کر شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔لاہور پولیس نے ڈی ایچ اے کی رہائشی اوور سیز پاکستانی خاتون کے ساتھ واردات کرنے والے ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لئے۔متاثرہ شہری فاطمہ ظفر نیفیملی کے ہمراہ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو سے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

فاطمہ ظفر اور ان کے اہل خانہ نے ریکارڈ ٹائم میں ملزمان کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا شکریہ ادا کیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ملزمان ریکارڈ مدت میں گرفتار کرنے پر ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمہ ثوبیہ عرصہ تین سال سے ڈی ایچ اے کی رہائشی خاتون فاطمہ ظفر کی رہائش گاہ پر گھریلو ملازمہ تھی۔

ملزمہ ثوبیہ نے پڑوسی ڈرائیور شہزاد کے ساتھ مل کر واردات کی پلاننگ کی۔ملزمہ ثوبیہ نے فاطمہ ظفر کو قہوہ اور ان کی تین سالہ بیٹی کو دودھ میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا۔ملزمان خاتون فاطمہ ظفر کی قیمتی گاڑی،موبائل،ٹیب،لاکھوں روپے نقدی،کریڈٹ کارڈزاور اہم کاغذات و لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔فاطمہ ظفر نے ہوش میں آنے پر ہیلپ لائن 15 پر پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔

متعلقہ پولیس نے ایف آئی درج کرکے فوری کاروائی کا آغاز کیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں ٹیم نے 24 گھنٹے میں واردات میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس نے ملزمان سے چوری کی جانے والی قیمتی گاڑی، موبائل، ٹیب،کیش اور دیگر سامان برامد کر لیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔