ویٹرنری یونیورسٹی میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پا کستان انٹر ورسٹی (مردانہ) ریسلنگ چیمپئین شپ 2021-22کے مقا بلو ں کاآ غاز

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ہا ئیرایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام تین روزہ آل پا کستان انٹر ورسٹی ریسلنگ چیمپئین شپ 2021-22کے مقا بلو ںکا انعقاد ہوا۔چیمپئین شپ میں پاکستان بھر کی 15 پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹرز کی جا معات سے کھلا ڑ یو ں کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔

ا فتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس ہا ئیرایجو کیشن کمیشن جا وید علی میمن کے علا وہ پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر زپرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، چیر مین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر را نا محمد ایوب، ڈائریکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال کے علا وہ مختلف یونیورسٹیو ں سے کھلا ڑیوں و آفیشلز کی بڑی تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی ۔

(جاری ہے)

افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پا کستان بھر کی جامعات سے آئے کھلا ڑیو ں کو خوش آمدید کہا نیز ہا ئیرایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کا ویٹر نری یونیورسٹی میں ریسلنگ اکیڈ می قا ئم کرنے کے حوا لے سے مالی معا ونت فراہم کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔ اُ نہو ں نے ریسلنگ چیمپئین کا کا میا بی کے ساتھ انعقاد کروانے پر یوا س سپو رٹس بورڈ کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا ۔

متعلقہ عنوان :