وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:00

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کر کے کولمبیئن باکسر کو ہرایا ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اور با صلاحیت باکسر ہیں اور انہوں نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ محمد وسیم کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔