وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو پیش کیا

آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں ،سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں:عثمان بزدار

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:00

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، سینئر وزیر اور وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طو رپر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔