شام میں قتل کے مجرم جرمن شہری کو دس برس قید کی سزا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:38

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) جرمنی میں عدالت نے ایک شہری کو 10برس قید کی سزا سنا دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوسلڈورف کی عدالت نے اس جرمن شہری کو داعش کی ایک جیل میں ملازمت کے دوران ایک شخص کو اذیت دے کر قتل کرنے کا قصوروار ٹھہراتے ہوے دس برس سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

نیلز ڈی کے فرضی نام والے اس شخص نے شام میں داعش کے ایک قیدخانے میں سن 2014 میں ایک شخص کو اذیتیں دے کر ہلاک کردیا تھا۔

استغاثہ نے نیلز ڈی پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے کی دلیل دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کی طرف سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور دہشت گردی سے متعلق دیگر جرائم کو سلجھانے میں معاونت کے مدنظر اسے صرف دس برس قید کی سزا سنائی۔