ریلوے انتظامیہ کا عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی۔کوئٹہ۔کراچی براستہ دادو/جیکب آباد کے درمیان چلنے والی بولان میل یکم دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی۔کوئٹہ۔کراچی براستہ دادو/جیکب آباد کے درمیان چلنے والی بولان میل (3-اپ/4-ڈاؤن )کو یکم دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3-اپ بولان میل کراچی سٹی سے شام 6بجے روانہ ہو کرکراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، برادآباد، کوٹری، سندھ یونیورسٹی، سہون شریف، دادو، رحمانی نگر، رادھن، بڈھا، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، بختیارآباد ڈومکی، سبی، آبِ گم، مچھ اور کولپور اسٹیشنوں پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔

اسی طرح 4- ڈاؤن بولان میل کوئٹہ سے دن 11 بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روزصبح 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔ یہ ٹرین 5اکانومی کلاس کوچز، 1اے سی سٹینڈرڈ،1پاورپلانٹ اور1بریک وین پر مشتمل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :