-گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن کا رانا شمیم کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

سابق جج نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر ریاست پاکستان اور عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن میدان میں آ گئی بار ایسوسی ایشن نے جج رانا شمیم کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سابق جج رانا شمیم نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر ریاست پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے رانا شمیم نے بیان حلفی دے کر گلگت بلتستان سمیت ملکی عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایاسابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی عدالتوں سے عوام کے اعتماد کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہیسابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سابق جج رانا شمیم نے دروان ملازمت گلگت بلتستان کی عدلیہ اور بار کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے رانا شمیم کی عدلیہ اور وکلائ کو تقیسم کرنے کی وجہ سے کافی عرصے تک عدالتی نظام ڈی ریل رہا ان کی تقرری پر گلگت بلتستان کیوکلائ اور عوام نے اجتماعی ہڑتال کی تھی ان کی تقرری کے خلاف گلگت بلتستان کے وکلائ ایک سال تک عدالتوں کا بائیکاٹ کیا سابق جج رانا شمیم کے فیصلوں میں کسی ایک فیصلے کو بھی پزیرائی نہیں ملی احتجاج پر جج رانا شمیم نے گلگت بلتستان کے وکلائ کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرائے تھے سابق جج رانا شمیم تین سال تک سرکاری تنخواہ اور مرعات لیکر مزے کرتے رہیسابق جج رانا شمیم نے گلگت بلتستان ارڑد 2018 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اثر رسوخ سے پینشن بھی وصول کی عدلیہ میں غیر قانونی بھرتیاں کروایا جسکا کیس آج بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے سابق جج رانا شمیم کا بیان حلفی قانون اور عدالتی اخلاقیات کے برعکس ہے انھوں نے گلگت بلتستان میں متعدد متنازعہ فیصلے دئیے ان کے جانبدارانہ فیصلے کا تزکرہ کرنا عدلیہ کے منہ میں کالک ملنے کے مترادف ہے گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سابق جج رانا شمیم کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنائے