سینما گھروں اور ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہی: ریشم

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں پسند کی شادی کروں گی ، دو سال بعد فلمی سرگرمیوں کی بحالی پربے حد خوشی ہے ۔

(جاری ہے)

موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کے موقع پر اداکارہ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی ضرور کروں گی،پسند کی شادی کروں گی لیکن جیون ساتھی میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جن کی مجھے تلاش ہے۔اداکارہ ریشم نے دو سالوں بعد سینما گھروں اورثقافتی سرگرمیوں کی بحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :