شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر افسردہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر کافی دل شکستہ ہیں۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سوہانا نے نیویارک چھوڑنے کے حوالے سے اپنی دل شکستگی کا اظہار کیا تو جواب میں ان کی دوستوں نے انھیں مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کے پیغامات روانہ کئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سوہانا خان امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی میں فلم میکنگ کی طالبہ ہیں۔