وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار او ر وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی-دونوں رہنماؤں کے مابین بین الصوبائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا -ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا-