پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے ؑعائشہ شوکت دختر شوکت جاوید بٹ کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں’بلاثبوت مانع گنٹھیا ادویہ کی معیاری ثابت شدہ متبادل ادویہ میں کایا پلٹ ‘، کے موضوع پر،سید شاہد عمران بخاری ولد سید بشیر حسین بخاری کوزوالوجی کے مضمون میں’لاہور کے رہائشی علاقوں میں دمہ کے مریضوں پر ہوائی آلودگی کا مطالعہ‘ کے موضوع پر،محمد احسن اشرف ولد محمد اشرف کوزوالوجی کے مضمون میں ’پاکستان کی آبی آماجگاہوں کے مہاجر پرندوں میں بھاری دھاتوں کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر،عرفان سلیم ولد منیر احمد کوزوالوجی کے مضمون میں ’چمڑے کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کے نظام تنفس پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ ‘ کے موضوع پراورمحمد احسن عباس ولد غلام عباس ارشد کوسائوتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان انٹرنیشنل ریلیشنز) کے مضمون میں ’پاکستانی ایمج کا المیہ : سافٹ پاور کے مضمرات(2001-2018) ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :