قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے آن لائن رجسٹریشن کے لیے شیڈول کاا علان کردیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:41

گلگت۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کے سیشن 2021-23کے لیے آن لائن رجسٹریشن شیڈول کا علان کردیاہے۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن رجسٹریشن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ویب پوٹل examinations.kiu.edu.pkکے ذریعے07دسمبر 2021سے10جنوری2022تک نارمل فیس تین ہزار جبکہ11جنوری سے31جنوری2022 تک ڈبل فیس 6000کے ساتھ قراقر م کواپریٹو بنک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے احکامات کی روشنی پر بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے ڈگری پروگرام کے نام کو تبدیل کرکے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس رکھا گیاہے۔رجسٹریشن کروانے کے خواہش مند کالجز اور امیدوار متعلقہ تاریخ گزرجانے سے قبل اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی رجسٹریشن فارم وصول نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :