خاتون مقامی بااثر شخص کی جانب سے دوستی رکھنے کے لیے ہراساں کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:48

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پنگریوکے نواحی گاوں ویڑکی کی رہائشی شادی شدہ خاتون مقامی بااثر شخص کی جانب سے دوستی رکھنے کے لیے ہراساں کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئی فیاض آرائیں ایڈووکیٹ کے توسط سے سیشن کورٹ بدین میں درخواست دائرکی ہے کہ بااثر شخص اخترپٹھان اسے دوستی کرنے کے لیے حراساں کررہا ہے دوستی نہ کرنے پراخترپٹھان اوراس کے کارندے کانجی مل۔

(جاری ہے)

پتاشواوررامچند اسے تنگ کرتے ہیں اس لیے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے عدالت نے خاتون کی اس درخواست پرایس ایس پی بدین سے رپورٹ طلب کرلی ایس ایس پی بدین کی جانب سے عدالت کوتحریری طورپرآگاہ کیاگیاکہ اس ضمن میں ایس ایچ اوپنگریوسے وضاحت طلب کی گئی ہے اورایس ایچ اوکوپابندکیاگیاہے کہ درخواست گزارخاتون کوتحفظ فراہم کیاجائے جبکہ اخترپٹھان اوراس کے کارندوں سے بھی اس حوالے سے جواب طلب کیاگیاجس پراخترپٹھان اوراس کے مذکورہ کارندوں نے آئندہ درخواست گزارخاتون کوتنگ نہ کرنے کاتحریری اقرارنامہ جمع کرایا۔

متعلقہ عنوان :