فیصل آباد میں خسرہ وروبیلا کیچ اپ کمپین کے 11 روز مہم کے دوران 96.4 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:13

فیصل آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :فیصل آبادضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے 11 روزمیں نو ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 32 لاکھ 76ہزار 553بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگاکر96.4 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے10 لاکھ14 ہزار 83بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے ہفتہ کو ریویو اجلاس کے دوران بتائی جو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر منصور قاضی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ریجنل کوآرڈینیٹر یونیسیف ڈاکٹر سرینا،ڈسٹرکٹ منیجرپنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگرمحکموں واداروں کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریویو اجلاس کے دوران مقررہ ہدف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا اور اہم مہم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :