فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون آئندہ ماہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:14

پیرس۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون آئندہ ماہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے صدراتی دفتر کے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون 3اور 4دسمبر کو خلیجی خطے کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔