پنجاب حکومت کا یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے نشستیں دُگنا کرنےکا اعلان

بلوچستان کے اضلاع میں ہسپتال بنائیں گے اور ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ بھی دیں گے، پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 نومبر 2021 20:53

پنجاب حکومت کا یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے نشستیں دُگنا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر 2021ء) پنجاب حکومت نے یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے نشستیں دُگنا کرنے کا اعلان کردیا، بلوچستان کے اضلاع میں ہسپتال بنائیں گے اور ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ بھی دیں گے، پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سیکریٹریٹ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر  پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کے لئے مختص نشستیں کی تعداد دگنا کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان کے ہر شعبہ میں معاونت جاری رکھے گا۔بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام بھی پنجاب کو اپنا گھر سمجھیں۔

بلوچستان کے عوام اور عوامی نمائندوں کو پنجاب میں ہمیشہ بھرپور عزت و احترام ملے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی اسپتال بنائیں گے۔ پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔بلوچستان کے صحت ورکرز کو پنجاب میں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مل جل کر پاکستان اور اپنے صوبوں کی خدمت کرنا ہے۔ بلوچستان کے عوام صحت مواصلات تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں دونوں صوبوں کے مابین معاونت میں اضافہ ہوا ہے۔