کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد کے ڈیرہ مراد جمالی میں میری زمین پر قبضہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،میر صادق عمرانی کی وزیر اعلی و چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل

اتوار 28 نومبر 2021 00:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد کے ڈیرہ مراد جمالی میں میری زمین پر قبضہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کمشنر نصیر آباد جو30دسمبر کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں کچھی سے 20لیویز اہلکاروں کا تبادلہ کرکے انہیں پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں تعینات کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے ایک مہینے کے اندر جتنا زمین قبضہ کرسکے وہ کرلے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈیرہ مراد جمالی روڈپر میری زمین جو1991میں میں نے خریدی ہے اس پر زبردستی دکانوں کی تعمیر شروع کردی ہے حالانکہ اس زمین پر دو فریقین میں تنازعہ چلاآرہاہے کیس ڈیرہ مراد جمالی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس زمین پر سٹے آرڈر حاصل کیا جاچکا ہے اس کے باوجود کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کسی عدالت میں کا حکم ماننے کی بجائے راتوں رات زمین پرقبضہ کرکے اپنے جائیدادیں بڑھانے کی کوشش کررہے ہیںاس حوالے سے میں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور سینئر ایم بی آر کو تحریری طور پر درخواستیں ارسال کی ہے کہ وہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے غیر قانونی طور پر میری زمینوں پر قبضہ ختم کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے میں اپنی ذاتی زمین سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگا۔