Live Updates

پاکستان کو اکٹھا اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ،سردار عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پاکستا ن کی خوشحالی اور ترقی میں کوئی کمی آنے نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 28 نومبر 2021 00:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اکھٹا اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پاکستا ن کی خوشحالی اور ترقی میں کوئی کمی آنے نہیں دیں گے،بلوچستان میں ترقیاتی کام کر کے صوبے کو بہتری کی جانب لائیں گے، صوبے کے طلباء، ٹرانسپورٹرز سمیت دیگر مسائل حل کریں گے ،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بہت قریب ہے بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے بلوچستان کی ترقی ہمیں پنجاب اور دیگر صوبوں کی طرح عزیز ہے ہم چاہتے ہیں بلوچستان ترقی کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رکھنی میں جدید ہسپتال تعمیر کر رہی ہے جسکی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے ہیں اس ہسپتال کی تکمیل سے بلوچستان اور پنجاب کے ملحقہ علاقوں میں صحت کی بہت سہولیات مہیا ہونگی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تربت اور گوادر ،چاغی، موسیٰ خیل سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ریسکیو، پولیس ٹریننگ سمیت جہاں بھی ضرورت ہوئی بلوچستان کی معاونت جاری رکھیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اکھٹا اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پاکستا ن کی خوشحالی اور ترقی میں کوئی کمی آنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ طلباء ، ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کریں گے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کی خواتین کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا جائیگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات