Live Updates

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے،اسد عمر

اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو، وفاقی وزیر اسلام آباد کے شہریوں کی زمینیں جبری طور پر سستے داموں لے لی جاتی تھیں، وعدہ کیا تھا اسلام آباد کے رہائشیوں کی مرضی کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کی جائے گی، جلسے سے خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 00:14

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتی تھی، ان کو آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کہ وہ آئین سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے۔

اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جب سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فوج کی لیڈرشپ اور اعلیٰ عدلیہ پر ان کے پردے کے سامنے اور پس پردہ حملوں میں شدت اور پریشانی دونوں نظر آ رہے ہیں۔

دریں اثناء لوئی بھیر میں جلسے سے ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 3 برسوں میں محنت کی ہے، راجہ خرم نواز نے وہاں کامیاب سیاست کی جہاں مافیاز کا راج تھا۔اسدعمر نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہات میں ترقیاتی کام کروانا پی ٹی آئی منشور میں تھا، اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے ملازمت کا کوٹا نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی حکومت کا بے اختیار نظام تھا، مقامی حکومت سسٹم پر نوازشریف حکومت نے نااہل شخص بٹھادیا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور تھا کہ انصاف پر مبنی تقرریاں کریں گے، تحریک انصاف نے اسلام آباد میں شہر اور دیہات کا فرق ختم کردیا ہے، اسلام آباد میں ایک سیکٹورل اور ایک نان سیکٹورل ایریا بنایا گیا ہے، سیکٹورل ایریا میں پانی بجلی سڑکوں کا نظام بہترین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد ماسٹر پلان کمیشن بنایا گیا ہے، اسلام آباد میں یکساں نظام بنا کر بنیادی سہولیات مہیا کرنی ہیں، اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں خوش حالی آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات