سال سے کم عمربچوں کابغیر ڈرائیونگ لائسینس کاریں چنگ چی رکشااورموٹر سائیکل چلانا قانون کی خلاف ورزی ہے‘ڈی ایس پی ٹریفک میانوالی

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) میانوالی میں تعینات ہونیوالے ڈی ایس پی ٹریفک اسدعباس خان کا ڈی پی اومیانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک کی خصوصی ہدایت پرموٹر سائیکل سواروں چنگ چی ڈرائیورزاورکارڈرائیونگ کرنے والے کم عمربچوں کیخلاف کارروائی کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کا اقدام قابل ستائش ہے اورہم انسانی زندگیوں کو بچانے اور حادثات کی روک تھام کرنے کے لیئے اچھا اقدام اٹھانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

18 سال سے کم عمربچوں کابغیر ڈرائیونگ لائسینس کاریں چنگ چی رکشااورموٹر سائیکل چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اکثرکم عمربچے دوران ڈرائیونگ حادثات کا باعث بنتے ہیں اور کئی قیمتی انسانی جانوں کا اس وجہ سے ضیاع ہوچکا ہے اور مزید جانیں جانے کا بھی اندیشہ ہے اس لیئے تمام والدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنیکم عمر بچوں کو گاڑیاں چنگ چی رکشا یا موٹرسائیکل چلانے سے سختی سے روکیں اور قانون کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سابق صدورپپلاں بار ملک جوادمظہر دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملک مختاراحمد تلوکرایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر پپلاں بارملک حاکم خان اسڑایڈووکیٹ, چئیرمین ضلع کونسل میانوالی ایڈووکیٹ ملک عمر فیروز جوئیہ,امیدوار قومی اسمبلی رانا عزیز الرحمن, ضلعی چئیرمین پبلک پولیس امن کمیٹی چوہدری نزیراحمد نائب صدر چوہدری منیراحمد صدر انجمن تاجراں حافظ والا ملک اختر حسین جوئیہ چئیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی رانا امجد اقبال جنرل سیکریٹری نجیب اللہ خان کالم نگار صحافی ملک عبدالمجید سمیت مختلف شعبہ ہاء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنیبغیرلائیسینس ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر بچوں کے خلاف ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک میانوالی اسد عباس خان اورٹریفک پولیس کی طرف سے جاری مہم پر اپنے تاثرات دیتے ہوء کیا۔

انہوں نیمزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے متعلق سکولوں,کالجوں اورضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں ٹریفک پولیس آگاہی مہم چلاکر سیمینار منعقد کر کے زیر تعلیم طلبائ کو اس کے نقصانات بارے لیکچرز دیں اورانہیں پیش آنے والے حادثات اور نقصانات بارے آگاہی دی جاء اور عوام میں شعور بیدارکیاجاء کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے کتنے نقصانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک با شعور قوم یہ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے کہ کم عمر بچوں کو کسی صورت بھی ڈرائیونگ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے کیونکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ضروری ہے۔