ْپولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

اتوار 28 نومبر 2021 12:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ صابر کوٹ میں اراضی کے تنازعہ پر ملزمان نے محمد اقبال کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔مضروب کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر سرفراز احمد کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور انکی ٹیم نے وقوعہ میں ملوث 2ملزمان کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں امانت علی ولد محمد دین 2۔ عثمان ولد بشارت علی ساکنائے صابر کوٹ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے رائفل 244بور اور رپیٹر 12بور برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔