Live Updates

گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ، 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا، اسد عمر

انشاء اللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا،وزیراعظم کراچی میں منصوبے کا افتتاح رینگے ، وفاقی وزیر

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاء اللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات