باغ تحریک انصاف کا جلسہ حکومتی نمائندے عوام کو بڑا پیکچ دینے میں ناکام

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) باغ تحریک انصاف کا جلسہ حکومتی نمائندے عوام کو بڑا پیکچ دینے میں ناکام ‘آزادکشمیرمیں تحریک انصاف حکومت قائم ہوئے چار ماہ کاعرصہ گزر چکا مگر حکومت خود کو سنبھالنے میں کامیاب ہونے کے بجاے مزید اختلافات کاشکار گزشتہ دو ماہ سے تحریک انصاف ضلع باغ ایک بڑاسیاسی شوکرنے کیلئے متحرک رہی اگرچہ تعداد اور استقبال کے لحاظ سے جلسہ تو کامیاب رہامگر مہمان خصوصی جو الیکشن سے قبل عوام کو بتاتے رہے کے آئندہ کا وزیراعظم ہوں جب انھیں سینئر وزیر بنایا گیا تو انکے حلقے میں سخت مایوسی ہوئی پھر عوام کی امیدیں باغ کے جلسہ عام پرمرکوز تھیں کہ مہمان خصوصی سردارمحمدتنویرالیاس اور سردارمحمدمیراکبرخان سرداردیوان چغتائی جو تینوں حکومتی وزیر ہیں باغ کی عوام کیلئے بڑے پراجیکٹ کا اعلان کریں گے لیکن انکی تقاریر حسب روایت ہی تھیں جس پر شرکاء جلسہ کی خواہشات چکنا چور ہوگئیں ۔