پشاور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا ‘مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق نامزد امیدواراسمبلی مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا ،جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یہ جلسہ آئندہ انتخابات کی سمت کا تعین کر ے گا،آزادکشمیر بھرسے صدر جماعت چوہدری یاسین،اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں جیالے پشاور جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے،حلقہ4کے کارکنان کاایک بڑا قافلہ اس جلسہ میں شریک ہوگا،کارکنان تیاریاں شروع کر دیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ مہم کے سلسلہ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مبشر منیر اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی کشمیریوں کے ساتھ خصوصی وابستگی رہی اور اب اسی مشن کو بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی ،بے روزگاری ،افراتفری نے عام آدمی کا جینا حرام کر دیا ہے،ان حالات میں عام آدمی کی امیدوں پیپلز پارٹی سے ہی وابستہ ہیں ،کیوںکہ یہ جماعت جب بھی اقتدار میں آئی عام آدمی کو فائدہ پہنچا،مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔