سرگودھا میں نوجوان نے ماں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہتھوڑا مار کر بیوی کو لہولہان کر دیا

اتوار 28 نومبر 2021 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سرگودھا میں نوجوان نے ماں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہتھوڑا مار کر بیوی کو لہولہان کر دیا۔جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائداباد کے گاؤں امیر والا کی دوشیزہ (م) گاوں بندیال کے نوجوان بہادر سے 13 سال سے شادی شدہ ہے گزشتہ روز کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا تو شوہر بہادر نے اپنی ماں اور عمران کے ہمراہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہتھوڑا مار کر لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس مضروبہ کے بھائی محمد توقیر کی رپورٹ پر مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :