جلد از جلد کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع کروایا جائے‘سردار ناہید عباسی

اتوار 28 نومبر 2021 14:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سیاسی وسماجی رہنما سردار ناہید عباسی نے چئیرمین پارلیمانی کمیٹی آن چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع کروایا جائے آج تک کوہالہ پراجیکٹ کو پینڈنگ میں رکھ کر ناجانے کس کو خوش کیا گیا اور مملکت خداداد پاکستان کا اربوں ڈالر کا نقصان کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کا کام شروع ہونے کی صورت میں ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے معیشت کا پہیہ چلے گا کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ مکمل ہونے کی صورت میں نیشنل گریڈ میں بجلی کی کھپت پوری ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف قوم کو سہولیات میسر آئیں گی دوسری طرف ریاست کی آمدن میں اضافہ ہوگا کاروباری مواقع میسر آنے سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا، لہذا جلد سے جلد کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے اور اس قومی منصوبے کو پایہ تکمیل تاک پہچایا جائے۔