پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال نہ کیا جائے ،شعیب ملک کو سپورٹ کرتی ہوں ، ثانیہ مرزا

اتوار 28 نومبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال نہ کیا جائے ،شعیب ملک کو سپورٹ کرتی ہوں ے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے جواب دیا کہ ایک سوال جو مجھ سے ہر وقت پوچھا جاتا ہے، جو بہت برا سوال ہے وہ یہ ہے کہ پاک بھارت میچ میں آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ براہِ کرم! مجھ سے یہ سوال نہ کیا کریں کیونکہ میں اس کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

(جاری ہے)

اسی دوران شعیب ملک نے ثانیہ سے سوال کیا کہ جب بھارت اور پاکستان کھیلتا ہے تو آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں ‘ جس پر ثانیہ نے فوری طور پر اپنے شوہر سے سوال کیا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان ٹینس میچوں کے دوران آپ کس کو سپورٹ کرتے ہیں اہلیہ کے پوچھنے پر شعیب ملک نے کہا کہ ’ظاہر سی بات ہے، میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرتا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے ملک کو بھی سپورٹ کرتا ہوں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا بھی یہی جواب ہے، جب میرے شوہر کھیلتے ہیں تو میں اپنے شوہر کو ہی سپورٹ کرتی ہوں۔