وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

اتوار 28 نومبر 2021 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے دہشت گردی کے حملے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کی پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائیک رحمن شہید اور لانس نائیک عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔وزیراعظم نے شہید جوانوں کے بلندی درجات کیلیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔