چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں واقع کھارے پانی کی سب سے بڑی جھیل پرآبی پرندوں کی آمد شروع ہوگئی

اتوار 28 نومبر 2021 16:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں واقع کھارے پانی کی سب سے بڑی جھیل پرآبی پرندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کھارے پانی کی سب سے بڑی جھیل چنگھائی وسطی ایشیا ،بھارت اور مشرقی ایشیا سے آسٹریلیا تک ہجرت کرنے والے آبی پرندوں کیلئے ایک اہم راہداری ہے،جھیل میں رواں ماہ تقریبا ایک لاکھ 90 ہزارہجرت کرنے والے آبی پرندے پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 36.5 فی صد زیادہ ہیں ۔

ریزرو ایڈمنسٹریشن بیورو کے مطابق آبی پرندوں کی 30 اقسام کی شناخت کی گئی ہے جن میں تقریبا 560 ہوپر ہنس سردیوں کے لیے جھیل پہنچ گئے ہیں ،یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی تعداد سے 230 زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جھیل تبت کی سطح مرتفع پر آبی پرندوں کے لیے موسم سرما کے ایک اہم گھر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ہر سال ہوپر ہنس اپنی افزائش کے میدان چھوڑ کر چنگائی جھیل پر ستمبر کے وسط سے موسم سرما کے آخر تک اڑان بھرتے ہیں۔