مالدیپ نے 7 افریقی ملکوں کے مسافروں پر پابندی لگادی

جنوبی افریقا، بوٹسوانا، زمبابوے سمیت 7 ممالک کے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر صحت

اتوار 28 نومبر 2021 16:40

مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) عالمی وبا کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے باعث مالدیپ نے بھی7 افریقی ملکوں کے مسافروں پر پابندی لگادی۔مالدیپ کے وزیر صحت کے مطابق اومی کرون کے خدشات پر اتوار سے 7 افریقی ملکوں سے آنے والوں پر پابندی لگارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا کہ جنوبی افریقا، بوٹسوانا، زمبابوے سمیت 7 ممالک کے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں میں7 افریقی ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو اومی کرون کا نام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :