ساہیوال ، سر کاری زمین کے ٹھیکیدار کی اراضی پر قبضہ مافیا کی فائرنگ ٹھیکیدار کی بھاوجہ کو گولی مار دی

اتوار 28 نومبر 2021 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) نواحی چک51۔فائیو ایل میں سر کاری زمین کے ٹھیکیدار لیاقت کی اراضی پر قبضہ کا تنازعہ قبضہ مافیا کے چار افراد کی فائرنگ سے ایک شادی شدہ خاتون زاہدہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔جسے ریسکیو1122نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں زاہدہ کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ اسی چک کے لیاقت علی نے سر کاری100کنال اراضی یونین کونسل قادر آباد میں سر کاری نیلام کمیٹی سے بولی میں لے لی اور سر کاری خزانہ میں بو لی کی رقم جمع کروا کر قبضہ لے لیا۔

جس کا محبت علی،محبوب ،عادل اور رانجھا نے برا منایا اور قبضہ کی خاطر حملہ آور ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی ۔کھیتو ں سے گھر آنے والی خاتون زاہدہ گولیوں کی زد میں آکرشدیدزخمی ہوگئی۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔