لاہور میں 300 روپے کی خاطر خاتون قتل

اتوار 28 نومبر 2021 16:45

لاہور میں 300 روپے کی خاطر خاتون قتل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ملت پارک میں 300 روپے کی خاطر خاتون قتل، 55 سالہ مصباح بہو کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر آ رہی تھی کہ ڈاکوئوں نے پرس چھین لیا، مزاحمت پر گولی مار دی۔

(جاری ہے)

ملت پارک کے علاقے میں قتل ہونے والی خاتون کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکو تین سو روپے نقدی اور فون لوٹ کر فرار ہوئے۔ایف آئی آر متن کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری والدہ سے پرس چھینا اور مزاحمت پر سینے میں گولی ماری۔

متعلقہ عنوان :