-خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی سات یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلر زکی تقرری کا فیصلہ

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

9پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی سات یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلر زکی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبے کی سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز آئندہ مہینے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس پر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے قانونی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے باقاعدہ طور پر اشتہار جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے ہی سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے او ر درخواستوں کے موصول ہونے پر ان کی چھان بین کی جائے گی جس کے بعد وائس چانسلرز کے خواہش مند افراد کو انٹرویوز کے لئے طلب کیا جائے گا تاہم صوبائی حکومت نے نئے وائس چانسلرز کی تقرری نہ ہونے تک پرو چانسلرز ان کی جگہ تعینات کرے گی ۔نئے وائس چانسلرز کی تقرری جنوری کے آخرمیں کر دی جائے گی ۔صوبے کی سات یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی تقرریاں کر دی جائیں گی جبکہ صوبائی حکومت نے دو وائس چانسلرز کو کام کرنے سے پہلے سے ہی روکا ہوا ہے ۔