جیکب آباد ، ہر کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 8غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی ،سوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا

اتوار 28 نومبر 2021 17:45

e جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) جیکب آباد میں ہر کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 8غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی ،سوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا،دعوت کا بھی اہتمام،سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کی شرکت ، 47غریب جوڑوں کی شادیاں کراچکے ہیںسوا سو بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی تنظیم کررہی ہے :امیت کمار چھابڑیا و دیگر کی گفتگوتفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہر کرشنا ویلفیئر کی جانب سے گزرشتہ روز 8غریب اقلیتی جوڑوں کی اجتماعی شادیاں پنچائتی حال میں کرائی گئیں اور دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میںجیکب آباد کے سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق بلدیہ چیئر مین آصف مغیری ،چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی ،ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی،ہرے کرشنا ویلفیئر کیپردیپ کمار،سندیپ ،اکشی کمار،سنجے کمارجیٹھا نند ،ونود اور دیگربھی موجود تھے اس موقع پر ہر کرشناویلفیئر کے امیت کمار چھابڑیا نے میڈیا کو بتایا کہ آج آٹھ غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی ہے ابتک 47جوڑوں کی شادیاں کراچکے ہیںہر جوڑے کو سوا دو لاکھ کی مالیت کا جہیز دیا ہے جس میں زندگی کی ہر سہولیات کا سامان جس میں فریج ،واشن مشین ،ایل سی ڈی ،سلائی مشین استری،ڈنر سیٹ اور دیگر شامل ہے ،سو ا سو کے قریب غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی تنظیم ادا کر رہی ہے ،آپس میں دوست اور بازار سے چند اکٹھا کرکے اجتماعی شادیاں اور یتیم بچوں کوپڑھا رہے ہیں۔