ًجیکب آباد ، 10ماہ قبل قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ کا احتجاج و دھرنا

اتوار 28 نومبر 2021 17:45

ئ*جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) جیکب آباد میں 10ماہ قبل قتل ہونے والے محمد وارث کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ کا احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدر تھانہ کی حدود میں 10ماہ قبل قتل ہونے والے محمد وارث ڈوتیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ سلمان ڈوتیو، صاحبہ اور فریدہ ڈوتیو نے بچوں کے ہمراہ احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مقتول کے ورثہ نے کہا کہ دس ماہ قبل محمد وارث کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کا حدود کے صدر تھانہ پر مقدمہ بھی درج کرایا اور ملزمان کی نشاندہی بھی کی لیکن اس کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کئی بار ڈی آئی جی لاڑکانہ کے دفتر کے چکر لگائے لیکن تاحال قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے ورثہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔