سعودی عرب کا مزید7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

سعودی عرب کا مزید7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) عالمی وبائ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلا ئو کے خدشے کے باعث سعودی عرب نے مزید 7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جمہوریہ مالاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، جمہوریہ سیشیلز، موریشس اور کومو روس سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان ملکوں سے سعودی عرب آنے والوں کو تیسرے ملک میں 14روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا، پابندی سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں پر بھی نافذ ہوگی۔خیال رہے کہ سعودی عرب وزارت داخلہ نے جنوبی افریقا سمیت 7 ممالک کے لیے پروازیں پہلے ہی معطل کی ہوئی ہیں اٴْن میں نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔