ض* تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سید ظہور احمد آغا

۵صوبے کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،گورنربلوچستان

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

F پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صوبے کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تجارت کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے پائیدار امن قائم کرنا اولین شرط ہے اجتماعی نوعیت کے مسائل کا فوری اور بروقت حل ڈھونڈنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے مقامی رہسٹ ہاوس میں انجمن تاجران اور دکانداران کے زیراہتمام تاجر سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین، سردار امجدخان ترین، انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان کے صدر سید امرالدین آغا، ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحق عمرانی، انجمن تاجران کے چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی، پشین کے ضلعی صدر نصیب اللہ کلیوال، جنرل سیکرٹری عبیداللہ بارکزئی، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری محمد عیسی روشان ،قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان کاکڑ، ملک حاجی محمد شاہ، ملک شاجہان کاکڑ ،حاجی حیات اللہ ممن ترین، عبدالباری خانزئی، عبدالباری غرشین سمیت صنعت وتجارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی تاجر سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ عالمی وبا کرونا کے باعث کاروباری مراکز اور بارڈرٹریڈ کی بندش کی وجہ سے تاجر اور کاروباری حضرات متعدد مشکلات سے دوچار ہوئے، موجود حکومت نے تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے شعوری کاوشیں کرکے ملک کی معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے گران قدر کوششیں کیں، گورنر نے کہا کہ کرونا جیسی عالمی وبا کے مشکل حالات کے باوجود ہمارے تاجر اپنے کاروبار چلاتے رہے اور ملک کی برآمدات بڑھانے کے لیے دن رات کام کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تاجروں کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات مالی سال 2020-21 میں 25 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات اور صحیح منصوبہ بندی کی بدولت تاجر برادری کو درپیش متعدد مسائل دور کردیے گئے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال اور ان کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جاریی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے اور نشے کے عادی افراد کے علاجِ معالجہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس سلسلے میں بہت جلد ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائیگا گورنر بلوچستان نے کہا کہ ضلع پشین اور دیگر متصل اضلاع کے طلبا اور طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کے ثمرات سے مستفید کرنے کیلئے عملی کام کیاجائے گا بجلی، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے بھی بات کی جائے گی اس موقع پر گورنر بلوچستان نے تاجر سیمینار کے شرکا اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔