Aلاہور: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل

اتوار 28 نومبر 2021 18:50

…لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ملت پارک میں 300 روپے کی خاطر خاتون قتل، 55 سالہ مصباح بہو کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر آ رہی تھی کہ ڈاکوئوں نے پرس چھین لیا، مزاحمت پر گولی مار دی۔

(جاری ہے)

ملت پارک کے علاقے میں قتل ہونے والی خاتون کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکو تین سو روپے نقدی اور فون لوٹ کر فرار ہوئے۔ایف آئی آر متن کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری والدہ سے پرس چھینا اور مزاحمت پر سینے میں گولی ماری۔