سال سے عوام ایک ہی تقریر سٴْن رہی ہے تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں ، مریم اور نگزیب کا فواد چوہدری کو مشورہ

عوام کے پاس روٹی پکانے کے کئے گیس نہیں، بس تقریریں سنو ،خود عوام کی چینی آٹا کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے ، ترجمان (ن)لیگ

اتوار 28 نومبر 2021 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سٴْن رہی ہے تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ روٹی نہیں ، آٹا نہیں گیس نہیں صرف کنٹینر کی گفتگو ،کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو ،بجلی گیس کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس روٹی پکانے کے کئے گیس نہیں، بس تقریریں سنو ،خود عوام کی چینی آٹا کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے ۔ انہوںنے کہاکہ خود بجلی گیس اور کورونافنڈ کے پیسے کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے ،روٹی چینی آٹا دو نواز شریف شہباز شریف ،گیس اور بجلی کا پوچھو ، جواب نواز شریف شہباز شریف ،تاریخی مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا پوچھو ، جواب نواز شریف شہباز شریف ،1500رب کی دوائی کا پوچھو ، جواب نوازشریف شہباز شریف ،18000 ارب کے قرضے اور 1200 ارب کے کورونا فنڈ کا حساب دو جواب نواز شریف شہباز شریف ،آٹا چینی قرضہ کمیشن کی رپورٹ مانگو ،نواز شریف شہباز شریف۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واحد حکومت ہے عمران صاحب خود اور کرائے کے ترجمانوں کو کنٹینر سے اترنے نہیں دے رہے،پوچھو ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے نواز شریف شہباز شریف،پوچھو ڈسکہ کا الیکشن چوری کیوں کیا نواز شریف شہباز شریف۔