جاوید احمد خان نے بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا، افتتاحی میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے کامیابی حاصل کرلی

اتوار 28 نومبر 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) زیڈ اے اسپورٹس کے زیراہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دوتھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بدر جعفری کے نواسے اور نواسی کے لئے بہت بڑا دن ہے کیونکہ جب بدر جعفری اس دنیا سے گئے ہونگے تب یقینا یہ بہت چھوٹے ہونگے آج تمام لوگوں کی گفتگو سن کر انہے یہ احساس ہوگا کہ ہمارے نانا کتنے عظیم انسان تھے جہاں تک کرکٹ کے فروغ میں بدر جعفری بھائی کے کردار کا تعلق ہے میں نے سنگم گراونڈ پر خود انہے نوجوان کھلاڑیوں کو پریکٹس کراتے دیکھا ہے ان میں منصور اختر ، سکندر بخت ، بابر بشارت اور ان جیسے کئی نامور کھلاڑیوں نے ان کی زیر سرپرستی تربیت حاصل کرکے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کیا وہ ایسی شخصیت تھے جنہوں نے کرکٹ کمیونٹی کے لئے بے انتہا خدمات سرانجام دی ہیں اور آج اسی لئے ہم بدر جعفری کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ آج کی تقریب میں بدر جعفری کی صاحبزادی محترمہ بشری جعفری اور ان کے بچوں کی شرکت سے ہماری تقریب کو چار چاند لگ گئے ہیں آج ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بدر بھائی ہمارے درمیان موجود ہیں ان کی سحرانگیز شخصیت اور ہنس مکھ چہرے کو مجھ سمیت کوئی بھی نہیں بھول سکا ہے مجھے یاد ہے کہ جب 1998 میں کے سی سی اے کے الیکشن ہوئے تو بدر بھائی چئیرمین اور میں جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوا تھا آٹھ سال براہ راست میں نے بدر بھائی کے ساتھ کام کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا بلکہ میں تو کہوں گا کہ بدر بھائی نے میری تربیت اور بھرپور رہنمائی کی ہے بدر بھائی کی خدمات کو چند منٹوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ان کی ہمہ گیر شخصیت پر میں چار گھنٹے بھی بول سکتا ہوں بدر بھائی سنگم اسپورٹس کے بھی کپتان تھے کراچی کے بھی کپتان تھے اور والی بال بھی بہت اچھی کھیلا کرتے تھے بدر بھائی کی اس شہر کے لئے زون دو کے لئے جو خدمات ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں بدر بھائی کبھی اپنی نمود و نمائش نہیں چاہتے تھے تقریب میں بشری جعفری ، محمد توصیف صدیقی ، ظفر احمد ، شہزاد عالم ، ریحان صدیقی ، سید شاہد علی ، مظہراعوان ، امجد علی ، فرید الدین ، عبداللہ نیازی ، سید طاہر علی ، عبدالصمد بلوچ ، قاری عمر ، قسمت خان اور منور صدیقی بھی شریک ہوئے نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی الشہزاد کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 334 اوورز میں 163 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ہجرت اللہ نے 56 رنز ، زین اللہ نی33 رنز اور منیب خان نے 23 رنز اسکور کئے عمار ریاض نے چار جبکہ بصیر شاہ اور حسن احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں نیو کراچی جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 166 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا صدیق جمال نے ناقابل شکست 94 رنز اور وجہہ فاروق نے 57 رنز اسکور کئے سجاد رشید نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور واصف جمال نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔