سرینگر،پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے وفد کا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

اتوار 28 نومبر 2021 19:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے وفد نے سرینگر میں شہید نوجوانوں مہران اور فہد وازہ کے گھروں میں جاکر اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد کی قیادت تنظیم کے نائب چیئرمین اعجاز الحق ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اور ترجمان اعلیٰ خان عمر کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی قبضے سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قرار دادوں کے مطاق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ وفد کے ارکان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کر کے مسئلہ کشمیرکو پاکستان اور حقیقی کشمیری قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے ذریعے حل کرے۔